سیکورٹی رٹ کو سر عام چیلنج کیا جا رہا، تاجروں کو پرائیویٹ مسلح افراد لوٹ رہے ہیں، اصغر اچکزئی


چمن(قدرت روزنامہ)چمن 22 نومبر کو پرلت میں خان جیلانی خان شہید اسد خان شہید و دیگر شہدا ڈیورنڈ کی یاد میں جلسہ عام منعقد ہوگی پاک افغان دونوں ممالک کے احکام سے بارڈر پر امد و رفت کے حوالے سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کی اپیل کرتے ہیں عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل 22 نومبر کے جلسہ عام میں اعلان کیا جائیگا چمن میں غیر قانونی چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا ال پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد سمیت پریس کلب چمن میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر پر جاری دھرنا کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے مختلف وقتوں میں پاک اففان دونوں احکام کی جانب سے پرلت کمیٹی کے ساتھ مختلف وعدے کئے گئے جو وفا نہ ہوسکی انہوں نے کہا کہ 22 نومبر کو چمن پرلت میں خان جیلانی خان شہید کی 14 ویں برسی جبکہ اسد خان شہید کی چوتھی برسی سمیت بارڈر پر مختلف جھڑپوں میں شہدا کی یاد میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگی چمن بارڈر پر آمد ورفت کے سلسلے میں کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کیا جائے عمل نہ کرنے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل 22 نومبر کے جلسہ عام میں اعلان کیا جائیگا انہوں نے چمن میں جاری چھاپوں کی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی چمن بارڈر پر انسانی سمگلنگ میں آئے روز مرد و خواتین سے بھاری رقوم لینے کے باوجود ایک دوسرے سے الگ کرنے کے ساتھ تذلیل کی جاتی ہیں شادی بیاہ کے رشتوں میں شدید روکاوٹیں ڈالی گئی ہے جو ناقابل برداشت ہے بارڈر تجارت کے حوالے سے کہا کہ تاجروں کو پرائیویٹ مسلح افراد لوٹ رہے ہیں سیکورٹی رٹ سر عام چیلنج کیا گیا ہے تاجروں سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر پرائیویٹ مسلح افراد ٹرکوں سے زبردستی بھتہ لے رہے ہیں اور حکومت تاجروں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے پشتون قوم کو اپنے وسائل پر بااختیار بنایا جائے اور انکے حقوق پامال نہ کئے جائیں اس ملک میں حکومت امریکہ کے اس قدر غلام ہے کہ ٹرمپ کے خلاف کئے گئے ٹویٹ اب ڈیلیٹ کئے جارہے ہیں اور نئے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں نئے ٹویٹ جاری کئے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی حکومتی ڈنڈے ظلم و جبر ملک کو صحیح سمت لے جایا جاسکتا ہے