پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) خصوصاً جو گیریژن شہر ہے، اور عموماً صوبہ بلوچستان جہاں سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی غیر معمولی موجودگی کے باوجود اس قسم کے دہشت گردی کے واقعات پیش آنا، ریاست کی ارادے اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ بلا کسی بہانے یا تاویل کے ریاست کا اولین فریضہ ہے۔
حکومت نہ صرف دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بلکہ سکیورٹی کے ذمہ داران کا احتساب بھی کرے۔ حکومت زخمیوں کے بہترین علاج و معالجہ یقینی بنائے۔ زخمیوں کیلئے خون کی کمی کی صورت میں پشتونخوا بلڈ بنک کے خدمات حاضر ہیں۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ غم اور دکھ میں شریک ہے۔