حکومت بلوچستان زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے،حاجی علی مدد جتک


صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی <‘صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سول ہسپتال کا دورہ ‘ صوبائی وزراء نے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سول ہسپتال کا دورہ کیا صوبائی وزراء نے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے واقعہ افسوس ناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بے امنی کے داعی معصوم۔لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اور یہ سب کچھ غیر ملکی ایما پر ہو رہا ہے جو کہ صوبے کے اندر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام پولیس قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فوج کی بے پناہ قربانیاں ہیں ان بزدلوں کے دہشتگردانہ عمل سے عوام کے عزم کو یا سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔