انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، نیاریٹ جاری
امریکی ڈالر22 پیسےکی کمی سے 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا
کراچی (قدرت روزنامہ)کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ فی تولہ سونا دو ہزار روپےمہنگا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر22 پیسےکی کمی سے 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر14 پیسےسستاہوکر 278 روپے74 پیسے پر آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ترسیلات زرمیں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونےسےروپیہ مضبوط ہوا ہے ۔
دوسری جانب ایک دن کی بڑی کمی کےبعدسونےکےدام پھربڑھ گئے ۔ فی تولہ سونا دوہزارروپےمہنگاہوکردولاکھ اٹہتر ہزار آٹھ سو روپےکاہوگیا جبکہ دس گرام سونےکےبھاؤ ایک ہزار سات سوپندرہ روپےبڑھکر دو لاکھ انتالیس ہزار چھبیس روپےہوگئے ۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونےکےدام اکیس ڈالربڑھکر دوہزار چھ سو تیراسی ڈالرہوگئے۔