وزیراعظم پاکستان اور گورنر سندھ کے گورنر بلوچستان کے ساتھ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ سے متعلق ٹیلیفونک رابطے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں شہباز شریف اور گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جسمیں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے آج کے المناک دھماکے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ انہوں نے اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی جسمیں نہتے شہریوں کی جانیں گئیں اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوگوار خاندانوں سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ وہ لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے دکھ درد میں شریک رہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی یکجہتی و ہمدردی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خصوصی دعا کی۔