ہرنائی(قدرت روزنامہ)ہرنائی زیارت روڈ پر مانگی کے مقام پر کوئلے سے لدے 3 ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی . یہ ٹرک ہرنائی کے علاقے شاہرگ، کھوسٹ سے کوئلہ سپلائی کر رہے تھے .
ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹرکوں کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ بھی کی . ان کا کہنا ہے کہ ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی .
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایس پی ہرنائی محفوظ رہے تاہم ان کا گن مین زخمی ہو گیا .