مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد کردی
دشت(قدرت روزنامہ)ضلع مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد کردی تفصیلات کے مطالق ڈپٹی کمشنر مستونگ کی دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت ضلع مستونگ کے مختلف پہاڑی اور میدانی علاقوں میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہیں اگر کوئی شکاری دوران شکار پکڑے گئے تو ان کے خلاف محکمہ فارسٹ اور وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔