بلوچستان، ریاست اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ، خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن
محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا آج سینکڑوں گھروں میں صف ماتم بچھا ہوا ہے یہ لوگ تو کسی والد، بیٹا، بھائی یا شوہر تھے ان بے گناہ کا کیا قصور تھا ؟ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جائے وہ قابل مذمت ہے . انہوں نے زیارت میں ٹرکوں کو آگ لگانے و پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کا کام ہے لیکن بدقسمتی سے ریاست اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آرہا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہے . بلوچستان کے وکلا برادری بے گناہ و معصوم لوگوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں . . .