حکومت کی ناروا پالیسیوں نے بلوچستان کے حالات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچادیا ہے، بی این پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے میں 26 نہتے انسانوں کے جانوں کا ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ مخدوش حالات حکومت وقت اور ماضی کے ارباب و اختیار کی ناروا پالیسیوں کا نتیجہ ہیں بلوچستان کے حالات ابتر ہو چکے ہیں گزشتہ 9 ماہ سے فارم47کے حکمران اقتدار پر براجمان ہیں حالات اتنے بحرانی ہیں کہ کسی کا جان و مال تک محفوظ نہیں آمر حکمران ہوں یا سول ڈکٹیٹر ان کی بلوچ اور بلوچستانی عوام سے متعلق پالیسیاںناروا رہیں ، بلوچ اور محکوم اقوام کے ساتھ استحصال پر مبنی فیصلے نہ جاتے تو حالات اس نہج تک نہیں پہنچتے بلوچستان میں 5مرتبہ آپریشن اور طاقت کا بے دردی سے استعمال کیا گیا آج بلوچستان کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچا دیا گیا ہے حواس باختگی کا یہ عالم ہے کہ فارم47کے ذریعے بلوچستان پر حکمرانوں کو مسلط کر دیا گیا پارٹی انسانیت کی قدر و منزلت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔