مریم پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں، اپنا علاج باہر سے کراتی ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکلے ہیں .
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں سموگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور باپ بیٹی جنیوا کی تازہ ہواو¿ں میں گھوم رہے ہیں .


انہوں نے کہا اطلاعات ہیں کہ مریم نواز نے پرائیویٹ جیٹ ہائر کیا ہوا ہے، جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے .
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ پنجاب میں بدترین سموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے .
ان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، فارم 45 والے لیڈرز عوام کے غم خوار اور فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں .
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپناعلاج کروا سکیں، پنجاب کے ہسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں لیکن خود علاج باہر سے کراتی ہیں، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں