جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنےکا فیصلہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اوربولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے .

ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے .
جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لئے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے سٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا .
کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے تصدیق کی ہے کہ ریلوے سٹیشن پردھماکا خودکش تھا، خودکش بمبار سامان کے ساتھ ریلوے سٹیشن میں داخل ہوا، ایسے کسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہے جو خودکش حملے کے لئے آئے .
اس کے علاوہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں