پاکستان میں لڑکے لاڈ پیار کی وجہ سے کام نہیں کرتے، انکی ٹریننگ ہونی چاہئے: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے والدین کو لڑکوں کو سب کام خود کرنے کی تربیت دینے کا مشورہ دے دیا .
اداکارہ اسما عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمارے مرد پانی کا گلاس بھی اٹھا کر نہیں پیتے، پانی قریب میں ہی موجود ہوگا لیکن پھر بھی نہیں پئیں گے جبکہ باہر ممالک میں ایسا نہیں ہوتا وہاں 18 سال کے بچوں کی ٹریننگ کردی جاتی ہے کہ اپنا کام خود کرو، کما کر لاو .


اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتا، یہاں لڑکے لیٹے ہیں تو لیٹے ہی رہتے ہیں اور والدین بھی ایسا ہی کرتے ہیں، انہیں کام نہیں کرنے دیتے اور بولتے ہیں کہ نہیں ابھی یہ چھوٹا ہے، ابھی کر لے گا، ابھی کھیلنے کے دن ہیں اور ابھی پڑھائی کر رہا ہے .
اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پڑھائی کرو لیکن ساتھ ساتھ کام بھی کرو، اگر میرا بس چلے تو میں دوبارہ اپنے بیٹوں کو 18 سال کی عمر میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کام کیلئے بھیج دوں، ہم نے بچوں کو غلط لاڈ پیار کیا ہے، ماں ہی بچوں کے سب کام کرتی ہیں، اب بہت دیر ہوگئی ہے اور اب لڑکوں کی ٹریننگ ہونی چاہئے اور اپنے سب کام خود کرنے چاہئیں .

. .

متعلقہ خبریں