پنجاب

گوجرانوالا: شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا


گوجرانوالا(قدرت روزنامہ)گوجرانوالا میں شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، بھائی زبردستی بہن کی شادی کرانا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ شہناز کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، وہ شوہر سے طلاق کے بعد کرائے کے مکان میں بھائی ضمیر الحسن کے ساتھ رہتی تھی۔
بھائی ضمیر الحسن اپنے کسی جاننے والے شخص سے بہن کی شادی کروانا چاہتا تھا لیکن مقتولہ شادی کرنے سے انکاری تھی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج بھی کر لیا ہے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں