کراچی: محکمۂ اطلاعات کے دفتر میں چوری کا مقدمہ درج
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ اطلاعات کے کورٹ روڈ پر واقعے دفتر میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق چوری کا مقدمہ سینئر ٹرانسلیٹر سید مدثر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ پریڈی میں سرکاری فائل چوری اور نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔