ڈی جی لیویز کا کرپٹ ملازمین کے خلاف ایکشن
ڈی جی بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے شیرانی اور ژوب لیویز کے مال خانہ(Arms)انچارج کو نوکری سے برخاست کردیا
ڈی سی شیرانی اور ڈی سی ژوب کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا، ڈی جی لیویز
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ کا کرپٹ ملازمین کے خلاف ایکشن، ڈی جی بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے شیرانی اور ژوب لیویز کے مال خانہ (Arms) انچارج کو نوکری سے برخاست کردیا، بہت سارے ملازمین کو کرپشن کے الزام میں نوکری سے فارغ کیا۔
ڈی سی شیرانی اور ڈی سی ژوب کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے تنبیہ جاری کیا کہ محکمے میں آئندہ بد انظامیہ، بدنظمی و کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا انکوائری ٹیم کو باقی اضلاع میں بھی بھیجا جائے گا، جس ملازم کو بھی کرپشن و دیگر غیر قانونی عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
ڈی جی لیویز نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلخصوص وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے سخت احکامات ہے کہ کسی بھی سطح یا محکمے میں کرپشن کو نہیں چھوڑا جائے گا اور بلخصوص فورس میں ایسے کرپٹ عناصر کو فل فور فارغ کیا جائے گا۔