ساجد ترین ایڈووکیٹ سے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ کی سربراہی میں پارٹی وفد کی ملاقات
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ سے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی سربراہی میں پارٹی وفد نے ملاقات کی۔
مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور نیشنل پارٹی کے وفد نے بی این پی کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے وفد میں ایم این اے پلین بلوچ، حاجی عطا محمد بنگلزئی، نادر چھلگری ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔