اے آر وائی نے بے بنیاد الزامات پر اسحاق ڈار سے معافی مانگ لی

کراچی (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے بے بنیاد الزامات لگانے پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی جب کہ عدالت نے اے آر وائی کو حکم دیا کہ اسحاق ڈار سے معافی نامہ بار بار نشر کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر اربوں روپے چرانے، برطانیہ میں خفیہ اکاؤنٹس رکھنے اور دھمکیوں کے الزامات لگائے تھے۔برطانوی عدالت میں اے آر وائی نے اعتراف کیا کہ ان کی جانب سے اسحاق ڈار پر لگائے گئے الزامات جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔پروگرام کے

میزبان کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر بھی معافی مانگ لی گئی، احتساب کے لیے وزیراعظم کے مشیرکے پروگرام میں دیے گئے بیان پر بھی معافی مانگی گئی۔اے آر وائی چینل نے اسحاق ڈار پر لگائے جانے والے تمام الزامات واپس لے لیے اور اسحاق ڈار سے معافی مانگی اور نقصانات کا ازالہ کیا۔ٹی وی چینل پر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر اور اے آر وائی کے میزبان نے اسحاق ڈار پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث تھے اور وہ پاکستان کے کئی ارب روپے لوٹ چکے ہیں، جنہیں غیر ملکی خفیہ اکاؤنٹ میں رکھا گیا ہے، انہوں نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کا کنٹرول حاصل کیا اور اپنی کرپشن چھپانے کیلئے حکومتی عہدیدار کو قتل کی دھمکیاں دیں۔ہائیکورٹ میں معافی مانگتے ہوئے اے آر وائی نے قبول کیا ہے کہ اسحاق ڈار کیخلاف الزامات جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد تھے، چينل نے اسحاق ڈار کو پہنچنے والی تکلیف اور ہتک پر ہرجانہ دینے اور قانونی اخراجات ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔دوسری جانب اپوزيشن لیڈر اور شہباز شریف نے کہاہے کہ اے آر وائی کی جانب سے اسحاق ڈار پر لگائے گئے غلط اور من گھڑت الزامات پر معافی مانگنے سے ثابت ہوگیا کہ کس طرح نواز شریف، ان کے خاندان اور ساتھیوں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے انہيں بدنام کیا گيا، تین سال کے انتقام کے بعد سچ سامنے آگیا۔

Recent Posts

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

4 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

12 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

18 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

30 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

54 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago