اقوام متحدہ کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی مذمت، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے . سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق انتونیو گوتریس نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کو ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے .

ترجمان نے کہاکہ انتونیو گوتریس نے قصورواروں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ ہم کوئٹہ شہر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں . ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ سیکریٹری جنرل جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں . انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خواہشمند ہیں، امید ہے کہ اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے گا . واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے . . .

متعلقہ خبریں