اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کئے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروادی۔
جیو نیوز کو پاکستانی ہائی کمیشن کی شکایت سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں، واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک پولیس کے ذریعے سٹی آف لندن سے رابطہ کیا، پولیس نے ابھی تک ایکشن نہیں لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حکام نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، پاکستانی حکام نے حملے میں ملوث 23 افراد کی نشاندہی کرکے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے ہیں۔
پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شایان علی اور ملیکہ بخاری کے نام بھی شامل ہیں، پاکستانی حکام کی جانب سے حملے پر اکسانے میں ملوث 6 افراد کے خلاف مزید سخت اقدام بھی کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرے کرنے والے 153 دوسری شہریت کے حامل افراد کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حج درخواستیں وصولی کی تاریخ کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حج درخواستیں وصولی کی تاریخ کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے…
میری بیماری پر بلاگز بنائے جا رہے ہیں پوچھا جا رہا ہے علاج پاکستان میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ…
بینچ نے 3 کیسز کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ مجموعی طور پر 60ہزار روپے…