کوئٹہ میں دھماکے کے بعد ریلوے سٹیشنزپرسکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کے بعد ریلوے حکام کی جانب اہم ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔گزشتہ روزکوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد ملک بھر کے اہم ریلوے سٹیشنز کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،لاہور ریلوے سٹیشن کے داخلی اورخارجی راستوں کے کیمرے فعال کردئیے گئے،کیمروں کو سکیورٹی خدشات کے باعث فعال کیا گیا،داخلی اورخارجی راستوں پر ریلوے پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ۔