خضدار، دو تیل بردار گاڑیوں اور ویگن میں تصادم ،3 افراد جاں بحق ،2 زخمی


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سی پیک روڈ فیروزآباد کے مقام پر دو تیل بردار گاڑیوں زامیاد اور ویگن میں تصادم ،3 افراد جاںبحق ،2 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خضدار سی پیک نال روڈ پرفیروزآباد کے مقام پردوتیل بردار گاڑیوں زامیاد اور ویگن میں خطرناک تصادم تین افراد موقع پر جاںبحق دو افرادزخمی حادثے تیزرفتاری کے باعث پیش آئی ہے۔ جاںبحق اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے ٹیچنگ ہسپتال لائی گئی ۔جہاں زخمیوں کو طبی امدادی دی گئی اور نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی حادثے میں دونوں تیل بردار گاڑیاں زامیاد اور ویگن مکمل تباہ ہوگئی۔واضح رہے خضدار میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے متواترحادثات ہورہی ہےیہ خضدار میں یہ چوتھا بڑا خطرناک حادثہ ہےحادثات میں 10 افراد سے زاہد جان بحق ہوگئے ہیں درجنوں مختلف ہسپتالوں میں زہر علاج زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے