بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو جائے گی، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اس بار خود ٹھیک ہو جائیں گے، یا کردیے جائیں گے۔ گنڈا پور انتظامیہ سے کہتا ہے کہ ڈی چوک کو ہاتھ لگانے دیں، پھر نکل جاؤں گا۔ گنڈا پور کے ملے ہونے پر مجھے شک ہے، کیوں کہ وہ دونوں طرف کھیلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتانی۔ محمود اچکزئی، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں۔ پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسٹیلشمنٹ کا سربراہ آنکھ مارنے والا بندہ نہیں، واضح کردوں انہوں نے گزشتہ 2 سال اور آنے بھی 3 سال بھی کسی کو آنکھ نہیں مارنی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے بندے ا ٹھانے والی بات درست نہیں، سب ڈرامہ تھا، کس نے کیا ڈرامہ کیا یہ بات بانی پی ٹی آئی اور سب کو پتا ہے۔