ہنڈائی نشاط موٹرز کا محدود مدت کے لیے ’ٹوسان ‘اور ’سانتافے ‘گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


ہنڈائی ٹوسان کی قیمت میں 2 لاکھ روپے جبکہ سانتا فے کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کمی کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنڈائی نشاط موٹرز نے اپنے دو ماڈلز، ٹوسان اور سانتافے، کی قیمتوں میں محدود وقت کے لیے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹوسان کے تمام ویرینٹس کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے، جبکہ سانتافے کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں 31 دسمبر 2024 تک نافذ العمل رہیں گی۔
ہنڈائی ٹوسان
ٹوسان کے تمام ویرینٹس کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔
ٹوسان AWD الٹیمیٹ (بلیک) کی نئی قیمت 87,84,000 روپے ہوگی، جو پہلے 89,84,000 روپے تھی۔
ٹوسان AWD الٹیمیٹ (بیج) کی نئی قیمت 87,09,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 89,09,000 روپے تھی۔
ٹوسان FWD جی ایل ایس اسپورٹ کی قیمت اب 80,80,000 روپے ہے، جو پہلے 82,80,000 روپے تھی۔
FWD جی ایل ایس ویرینٹ کی نئی قیمت 71,15,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 73,15,000 روپے تھی۔
ہنڈائی سانتافے
سانتافے AWD سگنیچر کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کمی کے بعد اب یہ 13,899,000 روپے ہے، جبکہ اس کی پہلے قیمت 14,699,000 روپے تھی۔
سانتافے FWD اسمارٹ کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 12,490,000 روپے ہے جو پہلے 12,990,000 روپے تھی۔
لہذا، اگر آپ ان گاڑیوں میں سے کسی ایک کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ بہترین موقع ہے کیونکہ یہ محدود مدت کی آفر ہے جس سے آپ دو ماہ کے اندر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔