فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لیے


کمینٹیٹرز بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے جاری ہے جہاں پاکستانی بولرز کا جادو پھر چل پڑا ہے۔
جہاں قومی ٹیم کئی سالوں بعد آسٹریلوی سرزمین پر سیریز جیتنے کے قریب ہے وہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے عمل سے کمینٹیٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی بولنگ کے دوران تھرو کی گئی بال کو پکڑتے وقت انگوٹھے پر بال لگنے سے زخمی ہوئے، بال کی تھرو تیز ہونے سے شاہین آفریدی کے انگوٹھے میں درد اٹھا جنہیں دیکھ کر بابر اعظم نے فزیو تھراپسٹ کا کردار نبھایا۔
جیسے ہی آسٹریلیوی بیٹر شان ایبٹ نے اپنا رن مکمل کیا، تو اسی دوران شاہین کی طرف ایک تیز تھرو آکر ان کی انگلی سے ٹکرائی جس سے وہ چیخ پڑے۔

بابر اعظم نے درد میں تڑپتے شاہین آفریدی کو ریسکیو کیا۔ ڈاکٹرز کے میدان میں آنے سے قبل بابر اعظم شاہین کے انگوٹھے کی مالش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by cricket.com.au (@cricketcomau)

بابر اعظم کی شاہین آفریدی کی یوں مدد کرتا دیکھ کر کمینٹیٹرز نے بھی تعریف کی۔
واضح رہے تیسرے فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔