شہر سے کچرا اور گندگی اٹھانے کیلئے صفائى کوئٹہ مہم زور و شور سے جاری


صفائى کوئٹہ کی ٹیموں نے پیر 11نومبر کو شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام مکمل
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) شہر سے کچرا اور گندگی اٹھانے کیلئے صفائى کوئٹہ مہم جاری زور و شور سے جاری ہے ، صفائى کوئٹہ کی ٹیموں نے پیر 11 نومبر کو شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام مکمل کیا ۔




صفائى کوئٹہ انتظامیہ کے مطابق صفا ئى کوئٹہ کی مختلف ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی مہینوں سے پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جن میں لیاقت بازار ۔ آرچر روڈ ، مشن روڈ ،منصفی روڈ ،شارع عدالت ،شارع اقبال اور میزان چوک شامل ہے ۔

جہاں کئی مہینوں سے بند نالیاں صاف کرکے کچرہ ٹھکانے لگایا گیا اس کے علاؤہ پشتون آباد اور دیگر علاقوں میں بھی عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے بند نالیاں صاف کرکے کچرہ اٹھایا گیا ۔ انتظامیہ کے مطابق صفائى کوئٹہ کی مشینری اور ٹیمیں زون ون میں تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے ۔