قوم کے ساتھ نہ ہونے پر شہباز شریف اور ان کے ہینڈلرز پریشان ہیں، علی محمد خان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)علی محمد خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا گلہ اپنی جگہ جائز ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں عمران خان کو جیل سے رہائی ملے۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی جدوجہد میں آپ کوشش کرسکتے ہیں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان کی موجودگی جتنا نہیں لیکن صوابی میں ہم نے بڑا جلسہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں لوگوں کے چہرے پر مایوسی ہے، کیونکہ حکومت سے نہ معیشت سنبھل رہی ہے نہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہورہی ہے۔
علی محمد خان نے کہاکہ حکومت کو کرسی کے مضبوط ہونے کا گھمنڈ ہے لیکن دنیا کی ساری کرسیاں ہی عارضی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو موجودہ صورتحال میں بھی تاریخ کی درست سمت پر کھڑے ہیں۔