ہانیہ عامر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ ہانیہ عامر جنہوں نے اپنی باکمال اداکاری سے انڈسٹری میں سب کے دل جیت لیے ہیں، ان کے مداح اب اداکارہ کی شادی کے منتظر ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی۔
ہانیہ عامر جو ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں مداحوں کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے گئے، جن میں ایک سوال شادی کے بارے میں تھا کہ آخر وہ شادی کب کررہی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن جب بھی شادی ہوگی تو ڈھنڈورا پیٹیں گی اور کچھ بھی خفیہ نہیں رکھیں گی۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر کچھ عرصے قبل مذاق رات شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ ماضی میں ایک لڑکے پر فدا تھیں لیکن اب ان کی شادی ہوچکی ہے۔
معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہانیہ عامر کو اسی طرح اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے وہ فی الحال شادی وادی نہ کریں، ان چکروں میں مت پڑیں۔