ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب تین گنا بڑھ جاتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ کھانے کے اوقات میں گیس پریشر بہتر رہے . گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں گیس سِرے سے نہیں مل رہی، جن علاقوں میں گیس آ رہی ہے وہاں کم پریشرکا مسئلہ درپیش ہے اور لوگ مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں . صارفین کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے اسکول جانے والے بچے بھی اکثر اوقات ناشتے محروم رہ جاتے ہیں، گیس آتی نہیں صرف بل آتے ہیں . شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جن علاقوں میں گیس کم آ رہی ہے ان کا سروے کرایا جائے اور نارمل پریشر پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سردی کا آغاز ہوتے ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر مزید کم ہوگیا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہوگئے .
لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، اندرون شہر، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور صحافی کالونی سمیت دیگر علاقوں کے صارفین گیس کی قلت سے شدید مشکلات کا شکارہیں .
متعلقہ خبریں