جنرل اسمبل میں سلامتی کونسل کی رکنیت میں مساوی نمائندگی اوراضافہ کےعنوان سے مباحثے میں منیراکرم نے کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرےگا . . انہوں نے کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسئلے کا حصہ ہے، مستقل رکنیت اقوام متحدہ کے قیام سے ہی ایک متنازع مسئلہ رہا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں مساوی اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کردیا .
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دینے میں ناکام رہی ہے اس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے .
متعلقہ خبریں