بلوچستان کے حالیہ واقعات مصنوعی حکومت چلانے کا نتیجہ ہے ، نواب رائیسانی


ہرنائی(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میںجو واقعات رونما ہو رہے ہیں یہ 77سالوں سے غیر جمہوری طرز حکمرانی ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی، لوگوں کو لاپتہ کرنا، مصنوعی قیادت کے ذریعہ سے حکومت چلانا ،غلط فیصلے مسلط کرنے کا نتیجہ ہے مسئلے کا حل حقِ حکمرانی ، وسائل پہ دسترس لاپتہ افراد کی بازیابی ہے۔