کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے 2 اور زخمی چل بسے ،تعداد29ہوگئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کے روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش بم دھماکے کا دو زخمی چل بسے تعداد 29ہوگئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ میں زخمی ہونے والے اوستہ محمد کے رہائشی شفقت علی جت چل بسے ہیں جو کہ بلوچستان اسمبلی میں ملازم تھے شفقت علی کی میت اس تمام امت پہنچا کر تدفین کر دی گئی دوسرا زخمی حوالدارنو ید گزشتہ روز کمبا ئنڈ ملٹری اسپتال کو ئٹہ میں دوران علا ج زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے چل بسے جن کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد آ با ئی علا قے روانہ کر دیا گیا ہے ۔