بلوچستان میں بیانیے کی جنگ، نوجوانوں کے ذہنوں کو مختلف طریقوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ظہور بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمدبلیدی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے یہ ایک بیانیہ کی جنگ ہے اور نوجوانوں کے زہنوں کو مختلف طور طریقوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان دہشتگردوں اور ان کے بیانیہ کو بلواسطہ اور بلا واسطہ سپورٹ کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیامیر ظہوراحمد بلیدی نے کہاکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعات بلوچستان کے عوام کے غیر متزلزل عزم اور عزم کو کبھی کمزور نہیں کرسکتے ،حکومت ان واقعات کے سدباب کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے اور اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے۔ چونکہ یہ ایک بیانیہ کی جنگ ہے اور نوجوانوں کے زہنوں کو مختلف طور طریقوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان دہشتگردوں اور ان کے بیانیہ کو بلواسطہ اور بلا واسطہ سپورٹ کیا جائے۔معصوم لوگوں کے قتل عام پر وزرا و اسمبلی ممبران سمیت تمام سیاسی جماعتوں ،انسانی حقوق کے علمبرداروں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ذی شعور لوگوں کو بلا تفریق مذمت کرنی چاہیے