سوراب، گاڑی الٹنے سے 3افراد جاں بحق، تین زخمی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سوراب کے قریب گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق پیر کو سوراب کے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرتیز رفتار گاڑی ٹائربرسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے لیویز نے نعش اورذخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جاں بحق اورزخمی ہونےوالوں کا تعلق پنجگور سے بتایایا جاتا ہے۔