اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحد نہ ہوتی تو کیا ہوتا؟ بشریٰ انصاری کا ویڈیو وائرل


لوگوں کو کانٹینٹ اگر اچھا دیا جائے تو وہ ضرور پسند کرتے ہیں ، بشریٰ انصاری
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحد (باؤنڈری) نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے۔
بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے حالیہ ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کامیابی اور اداکاروں پر بات کی۔
ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈرامے کو بھارت میں بھی بہت دیکھا اور پسند کیا گیا ہمارے بچے تو وہاں ہٹ ہوچکے ہیں، اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد نہ ہوتی یہ جھگڑے نہ ہوتے تو آج ہمارے نواجون اداکار بھارت میں ٹاپ پر ہوتے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں تمام اداکاروں نے بےحد دل سے کام کیا اور خاص کر فہد مصطفیٰ نے سالوں بعد ڈرامے میں واپسی کی اور اس نے آکر سب کو اُڑا دیا۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کانٹینٹ اگر اچھا دیا جائے تو وہ ضرور پسند کرتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا چاہے بولڈ کپڑے پہنے جائیں یا سادہ۔
یاد رہے کہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حالیہ مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے، اس ڈرامے میں مصطفیٰ اور شرجینا (ہانیہ عامر) کی جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے۔