نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان


ایم جی نے اپنی نئی الیکٹرک ہائبرڈ گاڑی کی قیمت میں چار لاکھ روپے کمی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ کر دی ہے جس کی تعارفی قیمت بھی رعایتی رکھی گئی ہے جس کے تحٹ صارفین کو تقریبا 4 لاکھ روپے کی بچت ہو گی ۔
ایم جی موٹرز پاکستان نے آٹو شو 2024 میں اپنی تازہ ترین ہائبرڈ الیکٹرک کراس اوور ایس یو وی، ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی (پلاگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) متعارف کرا دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے یہ ماڈل مکمل طور پر مقامی سطح پر اسمبل کیا گیاہے ، جو کہ جدید فیچرز اور زبردست کارکردگی کی حامل ہے ، ابتدائی خریداروں کیلئے اس گاڑی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے جس کے بعد فوری آنے اور بکنگ کروانے کروانے والے کو یہ گاڑی 94 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی جبکہ اس کی اصل قیمت 98 لاکھ 99 ہزار روپے ہے ۔
اہم خصوصیات اور تفصیلات
لمبائی، چوڑائی، اونچائی: 4610 x 1876 x 1685 ملی میٹر
ویل بیس: 2720 ملی میٹر
ٹرنک کی گنجائش: 463 لیٹر، جسے بڑھا کر 1287 لیٹر کیا جا سکتا ہے
فیول ٹینک کی گنجائش: 37 لیٹر
کارکردگی
انجن: 1.5T ٹربو چارجڈ ہائبرڈ انجن
طاقت اور ٹارک: 209 کلوواٹ اور 480 نیوٹن میٹر
ٹرانسمیشن: 10 اسپیڈ
رفتار: 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ 7.1 سیکنڈ میں
فیول ایفی شینسی: 58.8 کلومیٹر فی لیٹر
زیادہ سے زیادہ رفتار: 185 کلومیٹر فی گھنٹہ
بیرونی ڈیزائن
ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کا بیرونی ڈیزائن جدید اور خوبصورت ہے، جس میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، الیکٹرک ڈور مررز، الیکٹرک لفٹ گیٹ، اور ڈیجیٹل فلیم گرِل شامل ہیں۔
ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی میں مکمل حفاظتی خصوصیات شامل ہیں جیسے کہ ڈوئل فرنٹ، سائیڈ، اور کرٹن ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، ای بی ڈی، لین ڈپارچر وارننگ، بلائنڈ اسپاٹ ڈیٹیکشن، اور ریئر کراس ٹریفک الرٹ۔
بکنگ اور ڈیلیوری فی الحال بکنگ کی قیمت اور تخمینی ڈیلیوری وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو قریبی ایم جی ڈیلرشپ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔