ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی، عوام کی تنقید


صارفین نے ٹک ٹاکر کو دوبارہ آڑے ہاتھوں لے لیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر مناہل ملک کی چند ہفتوں قبل ایک نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل کا ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اپنی ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا۔
ویڈیو پیغام میں مناہل ملک کا کہنا تھا کہ لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے، ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ویڈیو جاری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔ وہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین نے پھر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Minahil malik (@minahilmalik727)

ٹک ٹاکر مناہل ملک اس بار اپنے ڈانس موووز کی وجہ سے ایک بار پھر اسپاٹ لائٹ میں آگئی ہیں۔
مناہل ملک کی جانب سے اپنی ڈانس کی ویڈیو چودہ ہفتے قبل اپ لوڈ کی گئی تھی جو دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں مناہل ملک کو کوٹ اور نیلی جینز میں سیاہ ٹاپ پہنے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مناہل ملک نے کی اس پوسٹ پر 4 ملین ویوز اور 70 ہزار سے زائد لائکس آئے۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ”کیونکہ یہ ٹرینڈنگ ہے۔“ جس کے انہوں نے ہارٹ ایموجی کا بھی استعمال کیا تھا۔
ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ نہ ڈانس آتا ہے نہ غیرت۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آج اپنی آنکھوں سے کینسر دیکھ لیا۔ مناہل ملک ایک معروف ٹک ٹاکر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 18 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔