24 اور 22 قیراط سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
فی تولہ اور دس گرام سونے کی نئی قیمتیں جاری
کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے دن ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ”ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان“ کے مطابق آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 277,500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,115 روپے کم ہو کر 237,911 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 219,107 روپے سے بڑھ کر 218.085 روپے ہوگئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت سات روپے پر مستحکم رہی۔ اور بالترتیب 3,300 اور 2,829.21 رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,683 ڈالر سے کم ہوکر 2,670 ڈالر ہوگئی۔