پنجاب حکومت ان ایکشن، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر نشر کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی


لاہور (قدرت روزنامہ) جھوٹی خبر نشر کرنےوالوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے فیصلہ،پنجاب حکومت اب سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پر ایکشن لے گی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلانے والوں کو ڈیفامیشن ایکٹ کا سامنا کرنا پڑے گا،پنجاب حکومت سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی،ٹی وی چینلز کی مانند سوشل میڈیا کی بھی نگرانی کی جائے گی، 11 کروڑ لاگت سےڈی جی پی آر کو اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائیگا،ڈی جی پی آر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس سنٹرل سوشل میڈیا مانیٹرنگ روم قائم ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مربوط مانیٹرنگ کے لیے ڈیویژنل انفارمیشن دفاتر کا قیام بھی کیا جائیگا۔
سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر سید طاہر ہمدانی کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہمارا مانیٹرنگ کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔سیکرٹری آئی اینڈ سی کا کہنا ہےکہ نئے نظام سے ڈیجیٹل فورم کی مانیٹرنگ آسان ہوگی۔
سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر سید طاہر ہمدانی کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے تحت کئی برس قبل بھی فورم پر دستیاب ہوگی،سالوں بعد بھی اگر کسی انفارمیشن کی ضرورت ہوگی تو وہ اس منصوبے سے ون کلک پر دستیاب ہوگی۔