ٹک ٹاکر مناہل ملک کی لیک ویڈیو،مقبولیت یا کچھ اور۔۔؟بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی ٹک ٹاک مناہل ملک کی مقبولیت بھارت میں بھی بڑھ گئی، گوگل پر سرچز میں 100 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق لیک ویڈیوز کے بعد پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی مقبولیت بھارت میں حالیہ دنوں میں بے پناہ بڑھ گئی ہے، جس کے بعد ان سے متعلق سرچز میں 100 گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ایک حالیہ تنازعہ کے بعد ہوا، جس کا تعلق ایک لیک ویڈیو سے ہے۔
گوگل ٹرینڈز کے ڈیٹا کے مطابق، “پاکستانی ٹک ٹاک وائرل ویڈیو” کے کی ورڈز میں یوپی اور بہار جیسے بھارتی ریاستوں میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس کے علاوہ چنڈی گڑھ، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر جیسے علاقوں میں اس کی ورڈز کی تلاش میں 75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ دلچسپی اس وقت میں آئی ہے جب مناہل ملک کا ایک ڈانس ویڈیو اگست میں وائرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو نے عوامی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا اور بہت سے صارفین نے اس ویڈیو کو “پاکستانی ٹک ٹاک وائرل ویڈیو” جیسے الفاظ سے تلاش کرنا شروع کیا۔
پچھلے مہینے مناہل ملک کو اس لیک ویڈیو کے حوالے سے تنقید کا سامنا تھا اور اب سرچز میں یہ اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس تنازعہ نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔