قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا دورہِ پاکستان ہائی کمیشن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر کے آگے احتجاج اور مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، سفارتی عملے نے واقعہ سے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈپلومیٹک پولیس نے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کے آگے احتجاج کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس ویڈیو اور سی سی ٹی وی کے ذریعے تحقیقات کا عمل آگے بڑھا رہی ہے۔
پولیس کو بریفنگ دیتے ہوئے سفارتی عملے نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔
عملے نے بتایا کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کیے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔
معاملے لندن پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہے، اور کسی پیش رفت کی صورت میں آگاہ کیا جائے گا۔ چونکہ واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا ہے تو اس کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ہی ذمہ ہے۔
واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے، اور ایک تقریب سے واپس آرہے تھے کہ کچھ لوگوں نے احتجاج کے بہانے گاڑی پر مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔