حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ


قومی ایئر لائن 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت قومی ایئر لائن 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔
پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلائے گی۔
پی آئی اے کے سی ای اور ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن نے معاہدے پر دستخط کیے۔ سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دی تھی۔ حج اخراجات 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوں گے جبکہ قربانی کی رقم 55 ہزار روپے حج اخراجات پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے۔
سال 2025 میں پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہوگا جسے حکومت پاکستان اور نجی شعبے میں 50، 50 کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔ حج پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کے حوالے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکومتی کوٹے کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ بیلیٹنگ کی جائے گی جس میں 1000 نشتیں ہارڈ شپ کیسز کے لیے مختص ہوں گی جبکہ 300 نشستیں مزدوروں یا کم آمدنی والے ملازمین، جوکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ یا ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ سے رجسٹر ہوں گے، کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگی۔ حج گروپ آرگنائزرز وزارت مذہبی امور کے ساتھ سروس پرووائیڈر معاہدے پر دستخط کریں گے اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ان آرگنائزرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
اخراجات کی تفصیل
حج پالیسی کے تحت عازمین کو اقساط میں حج اخراجات جمع کرانے کی اجازت ہوگی، درخواست کے ساتھ 2 لاکھ اور قرعہ اندازی میں نام آنے پر 14دن میں 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔ باقی تمام اخراجات یکم سے 10 فروری 2025 تک دینا ہوں گے۔
حج پالیسی کے تحت خواتین بغیر محرم جا سکیں گی جس کے لیے والد یا شوہر کی طرف سے حلف نامہ دینا ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار عازمین ڈالر اسکیم کے تحت حج کر سکیں گے۔

Recent Posts

ناشتہ نہ کرنے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ پریشان کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…

2 mins ago

مریم کا سموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے معاملے…

5 mins ago

ہانیہ عامر کا شاہ رخ کو پیغام، ویڈیو وائرل ہوگئی

اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ…

9 mins ago

نواز شریف کا خواجہ آصف سے بدتمیزی کے واقعے پر ردعمل آ گیا

لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف…

15 mins ago

لندن دھمکی واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے، خواجہ آصف

لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…

22 mins ago

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…

26 mins ago