خیبر پختونخوا کی 8ماہ کی کارکردگی، پہلی سہ ماہی میں 103 ارب روپے کا سرپلس حاصل


صحت اور تعلیم پر بجٹ کا 35 فیصد خرچ کیا گیا جو آئی ایم ایف کی طے شدہ حد سے بھی زیادہ ہے
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 103 ارب روپے کا سرپلس حاصل کیا جو 45 ارب کے ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔
صوبائی حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل جاری کر دی گئی جس کے مطابق صحت اور تعلیم پر بجٹ کا 35 فیصد خرچ کیا جو آئی ایم ایف کی طے شدہ حد سے بھی زیادہ ہے۔
پی ٹی آئی کے فلیگ شپ صحت کارڈ کو دوبارہ فعال کیا گیا جس کے ذریعے مارچ 2024 سے اب تک 20 ارب روپے کے اخراجات کیے گئے اور 5لاکھ سے زائد آپریشنز کیے گئے۔
صوبے نے خود گندم کی خریداری کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے جبکہ پنجاب اور وفاق نے اپنی خریداری میں کٹوتی کی۔
رمضان میں 8لاکھ 50ہزار مستحق خاندانوں کو 10ہزار روپے فی خاندان امداد فراہم کی گئی جبکہ پنجاب نے ساڑھے 3ہزار روپے کا راشن بیگ اور سندھ نے 5ہزار روپے فی خاندان دیے۔
صوبائی حکومت نے 4 ارب روپے ٹرانسفارمرز کی مرمت کے لیے فراہم کیے جبکہ مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے خرچ کیے اور کتابوں کی ری سائیکلنگ سے 4 ارب روپے کی بچت بھی کی۔ مفت ادویات کے لیے بھی اس سال 10 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔

Recent Posts

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ…

1 min ago

آئینی بینچ نے 18 مقدمات کی سماعت مکمل کرلی، 15 خارج

بینچ نے 3 کیسز کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ مجموعی طور پر 60ہزار روپے…

3 mins ago

ملک میں بلاک کیے جانے والے وی پی اینز کی تحقیقات میں اہم انکشاف

غیر رجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت قرار اسلام…

13 mins ago

ناشتہ نہ کرنے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ پریشان کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…

17 mins ago

مریم کا سموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے معاملے…

20 mins ago

ہانیہ عامر کا شاہ رخ کو پیغام، ویڈیو وائرل ہوگئی

اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ…

24 mins ago