پاور سیکٹر کے لیے درآمد ایل این جی صارفین کو دینے کا فیصلہ


کیپٹو پاور کی بندش سے مزید 150 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی فاضل ہوجائے گی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی کھپت میں کمی پرحکومت نے پاور سیکٹر کیلیے درآمد ایل این جی گھریلو گیس صارفین کو فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو صارفین کو ایل این جی کی فراہمی کیلیے 163ارب روپے درکار ہیں، گردشی قرضے بڑھنے سے روکنے کیلیے گیس ٹیرف میں اضافہ جبکہ ایل این جی اور مقامی گیس کے ٹیرف میں فرق ختم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی روزانہ پائپ لائنوں میں ڈالنے سے ان کا پریشر بڑھ رہا ہے، پاور سیکٹر 600 ایم ایم سی ایف ڈی LNG اٹھاتا تھا، کیپٹو پاور کی بندش سے مزید 150 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی فاضل ہوجائے گی، جہاں سے 400 ارب کا ریونیو ملتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی گیس کا ٹیرف 1550، ایل این جی کا 3500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے،یہ فرق ختم ہونے سے حکومت کو200ارب کا ریونیو ملے گا، کھاد کمپنیوں کے ٹیرف میں بھی اضافہ کیا جائے گا، نئے گیس ٹیرف کا اطلاق فروری 2025 سے ہو گا۔

Recent Posts

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ…

4 mins ago

آئینی بینچ نے 18 مقدمات کی سماعت مکمل کرلی، 15 خارج

بینچ نے 3 کیسز کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ مجموعی طور پر 60ہزار روپے…

7 mins ago

ملک میں بلاک کیے جانے والے وی پی اینز کی تحقیقات میں اہم انکشاف

غیر رجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت قرار اسلام…

17 mins ago

ناشتہ نہ کرنے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ پریشان کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…

21 mins ago

مریم کا سموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے معاملے…

24 mins ago

ہانیہ عامر کا شاہ رخ کو پیغام، ویڈیو وائرل ہوگئی

اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ…

29 mins ago