سندھ حکومت اور وفاق کا کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاق


وزیراعلی سندھ مراد علیشاہ سے وفاقی وزیر سمندری امور قیصر شیخ نے ملاقات کی
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ اور وفاقی حکومت نے کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کیٹی بندر پورٹ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑے ٹرالر (بڑی جال کھیچنے والی کشتی) کی وجہ سے مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچتا ہے۔ ٹریٹمینٹ پلانٹ لگانے کا پروجیکٹ ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ ویسٹ واٹر ٹریٹ کر کے صنعتوں کو مہیا کریں گے۔ کمبائینڈ افیولینٹ ٹریٹمینٹ کے لیئے وفاقی حکومت آگے آئے۔ ہمیں سمندری آلودگی کو ختم کرنے کے لیئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے۔
وفاقی وزیر برائے سمندری امورقیصر شیخ نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کیٹی بندر بنا سکتی ہیں۔ وفاق سمندری آلودگی کے خاتمے کے لیے کام کررہا ہے۔ عالمی معاہدہ کے تحت سیوریج ٹیٹمینٹ ضروری ہے۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور چیئرمین قاسم پورٹ ریئر ایڈمرل ناصر شاہ بھی موجود تھے۔

Recent Posts

کینسر نہیں ہے صحت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں، مریم نواز

میری بیماری پر بلاگز بنائے جا رہے ہیں پوچھا جا رہا ہے علاج پاکستان میں…

8 mins ago

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ…

25 mins ago

آئینی بینچ نے 18 مقدمات کی سماعت مکمل کرلی، 15 خارج

بینچ نے 3 کیسز کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ مجموعی طور پر 60ہزار روپے…

28 mins ago

ملک میں بلاک کیے جانے والے وی پی اینز کی تحقیقات میں اہم انکشاف

غیر رجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت قرار اسلام…

38 mins ago

ناشتہ نہ کرنے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ پریشان کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…

41 mins ago

مریم کا سموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے معاملے…

45 mins ago