مالاکنڈ میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ، 3 ہلاک


سی ٹی ڈی اور فورسز نے اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کی
پشاور(قدرت روزنامہ)ملاکنڈ کی تحصیل تھانہ بائیزئی پلئی کے علاقے شاہ کوٹ خوگدرا میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے تین دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بٹ خیلہ مالاکنڈ میں سی ٹی ڈی اور فورسز نے اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کی۔ دہشت گردوں میں کمانڈر عبداللہ، زکریا اور رضوان شامل ہیں۔
دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے، آپریشن جاری ہے اور مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔