پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، ذرائع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)16 نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے .
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے باعث آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لیٹرتک مہنگی ہونے کا امکان ہے .
16 نومبر سے پیٹرول کی قیمت ڈھائی روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے .
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 91 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 5 روپے 54 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5 روپے 90 پیسے تک اضافے کا امکان ہے . آئل کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی ہے .
اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ 15 نومبر کو حکومت کو بھجوائے گا . وزیراعظم کی مشاورت سے قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری ہوگی . قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ نوٹیفکیشن 15 نومبر کو جاری کرے گی . پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا .