کراچی (قدرت روزنامہ) حرا سومرو اپنے پیشے سے محبت کر نے والی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ وہ آرٹ کی دلدادہ ہیں اورانہیں فنون لطیفہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا شدید شوق ہے۔ وہ اب تک بہت سے ہٹ ڈراموں کا حصہ رہی ہیں ۔ ڈرامہ ”تیرے بن“ میں ان کے کردار کو کافی پسند کیا گیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق حرا سومرو حقیقی زندگی میں شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں توازن قائم کر رکھا ہے۔حرا سومرو ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھیں جہاں انہوں نے مردوں کی دوسری شادی کے حق کے بارے میں بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی ضروریات جذباتی اور مالی طور پر پوری کر رہا ہے اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو پھر عورت کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ویسے بھی عورت کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہئے اور اگر وہ چار بار شادی کرتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کا اپنا شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اوراگر وہ ان کی اور بچوں کی ضروریات کو سمجھتا ہےاور پورا کرتا ہےتو وہ اس فیصلے پر کوئی اعتراض یا تکلیف محسوس نہیں کریں گی کیونکہ ان کا شوہران کی دیکھ بھال کررہا ہے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے حنا الطاف نے حال ہی میں اپنی ذاتی…
اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان…
لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حج درخواستیں وصولی کی تاریخ کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حج درخواستیں وصولی کی تاریخ کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے…
میری بیماری پر بلاگز بنائے جا رہے ہیں پوچھا جا رہا ہے علاج پاکستان میں…