سسٹم کو بچانے کیلیے گیس کی پیداوار 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ کم کروا دی گئی


گیس پیداوار میں کمی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ، ذرائع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سسٹم کو بچانے کے لیے ملک کی گیس پیداوار 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ کم کروا دی گئی۔
مجموعی طورپر 8 فیلڈز سے گیس کی پیداوار کم کروائی گئی ہے۔ کپمنیوں کا کہنا ہے کہ جبری طور پر گیس کی پیداوار کم کروانے سے گسی فیلڈز کو خطرہ لاحق ہے۔ گیس پیداوار کم ہونے سے اربوں ڈالر کے ذخائر متاثر ہوسکتے ہیں۔ گیس کی فروخت کم ہونے سے قطر سے 5 کارگو منسوخ کروائے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گیس کی پیداوار غیرمعینہ مدت کے لیے کم کروائی گئی ہے۔ سوئی فیلڈ سے 35 ملین،قادر پور سے 100 ملین کیوبک گیس کی پیداوار کم کروادی گئی۔ ایچ آر ایل آئل فیلڈ سے 30 ملین اور توغ فیلڈ سے 15 ملین کیوبک گیس کی پیداوار کم، مول فیلڈ سے 50 ملین اور ناشپا فیلڈ سے 45 ملین کیوبک گیس کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ تولانج سے 4 ملین اور ڈھوک حسین سے 11 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار کم کی گئی۔