صفائی کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن جاری


ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جس کواری روڈ ، مسجد روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن اور ملحقہ علاقے شامل ہیں
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صفا ئی کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن جاری ہے ،صفائی کوئٹہ کی ٹیموں نے بدھ 13نومبر کو شہر کے مختلف علاقوں میں پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جس کواری روڈ ، مسجد روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن اور ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔
اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا گیا ۔ صفا ئی کوئٹہ پروجیکٹ انتظامیہ کے مطابق شہر کو صاف کرنے کے مشن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کا لائے جارہے ہیں ۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور کچرے کے ڈھیر صاف کرے میں صفائی کوئٹہ کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے ۔