سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام، جو کچھ عرصہ سے ان کی ملکیت ہے، پر اپنی نامزدگی پر صارفین کی تنقید سے حظ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈیموکریسی نہیں بلکہ وہ بیوروکریسی کے لیے خطرہ ہیں . واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی صدارت کی دوسری مدت کے لیے اپنی متوقع کابینہ کے اہم عہدوں پر نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا، جس میں ارب پتی ایلون مسک بھی شامل ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق، نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایلون مسک مجوزہ نئے محکمہ برائے کارکردگی کی قیادت کریں گے جبکہ فارماسیوٹیکل کمپنی کے مالک ویوک راماسوامی ان کے نائب ہوں گے . اپنی نامزدگی پر ویوک راماسوامی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صدارتی نامزدگی کے بعد سینیٹ کی اوہائیو میں زیر التوا تعیناتی سے دستبردار ہورہے ہیں، اس ضمن میں جسے بھی گورنر ڈی وائن تعینات کریں گے، اسے یقیناً ایک بڑی اہم ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونا پڑے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجوزہ نئے ایفی شیئنسی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی کے لیے مایہ ناز تاجر اور سرمایہ کار ایلون مسک کا انتخاب کیا ہے .
منتخب امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد ایکس اسپیس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے مالک نے اپنی پوسٹ میں اپنی ترجیح واضح کردی ہے .
متعلقہ خبریں